لاہور (جیوڈیسک) پی ایس ایل ٹو میں فکسنگ کا دھبہ، شرجیل خان کے بعد اب ساتھی اوپنر خالد لطیف کی باری، جنٹل مین گیم کو گندہ کرنے کے پر پانچ سال تک کرکٹ سے آؤٹ کیے جانے کا امکان، معطل اوپنر کے دوبارہ اِن ایکشن ہونے کے لیے اگلے پانچ سال اچھے رویے سے مشروط، ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحیات پابندی لگانے کی بھی سفارش ہوئی، جسکی وجہ اینٹی کرپشن ٹریبونل کو ٹف ٹائم دینا تھی۔
خالد لطیف پر فکسنگ کی رضامندی ظاہر کرنا، یقین دہانی کرانا، رشوت یا کوئی چیز لینا، رپورٹ نہ کرنا اور سپاٹ فکسنگ کے حوالے سے پوری تفصیلات سے آگاہ نہ کرنے کے 5 الزام ہیں۔ خالد لطیف سے متعلق پی سی بی کے تین رکنی ٹریبونل کا لکھا فیصلہ آج ایک بجے سنایا جائے گا۔