روک اینڈ رول کی دنیا میں انقلاب آیا۔ انسان سے زیادہ باصلاحیت روبوٹ نے کمال دکھا دیا کہ وہ بھی کسی سے کم نہیں۔
جاپان کے شہر ٹوکیو میں استمعال شدہ لوہے سے تیار کردہ روبوٹس نے دھمال کردیا۔ زیڈ مشین روبوٹ روک بینڈ میں اٹہتر انگلیوں والے گٹارسٹ، اکیس اسٹیک والے ڈرمر اور لیزر بیم آنکھوں والے کیبورٹ پلئیر موجود ہے جو نہ صرف ہیوی میٹل کے بجاتے ہی نہیں بلکہ اس کے تاثرات بھی دیتے ہے۔ جس پر ان کے مداح جھومنے پر مجبور ہوجاتے ہے۔
روبوٹس راک بینڈ بنانے والے جاپانی پوپ سنگر آیومو کا کہنا ہے کہ کنسرٹ سے پہلے وہ بہت پریشان تھے کہ یہ سب صیح طرح کام کر بھی پائیں گے یا نہیں۔ تاہم ان کی محنت رنگ لے آئی اور ان کے روبوٹس نے انہیں مایوس نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت جلد روبوٹ بینڈ کا ایک اور کنسرٹ کی تیاریاں کر رہے ہیں۔