لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں کا کڑا احتساب ہونا چاہئے، وہ سالوں میں نہیں ہفتوں اور مہینوں میں انہیں نکیل ڈال دیں گے۔
ذخیرہ اندوزی کرنے والے عقل کے اندھے ہیں جو معاشرے میں زہر گھولتے ہیں۔ لاہور میں خصوصی بچوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ جب تک صوبے کے اندر ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری ختم نہیں ہو گی، وہ چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بجلی کا مسئلہ اژدہا بن چکا ہے۔ دس بارہ سال میں معیشت تباہ ہوئی لیکن وعدہ کرتا ہوں کہ پاکستان عظیم ملک بنے گا۔ وزیراعلی کا کہنا تھا کہ خصوصی بچوں کے لئے ماضی سے زیادہ کام کرنا ہے ان کے لئے ہمیں جامع پروگرام بنانا ہو گا۔