دمشق (جیوڈیسک) شورش زدہ شام میں برف باری سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔ شام کے دارالحکومت دمشق میں گذشتہ روز برفانی طوفان الیگزیا کی آمد کے ساتھ ہی شہر نے جیسے برف کی چادر اوڑھ لی۔
شہری تین سال سے جاری خانہ جنگی کو بھلا کر بر فباری سے لطف اندوز ہونے سڑکوں پر نکل آئے۔ دوسری جانب طوفان کی وجہ سے وسیع علاقے کی بجلی منقطع ہے اور متعدد شہریوں کو گھر چھوڑنا پڑا۔ دمشق میں درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے۔