دو تین دن میں فکری لہر کو طوفان میں تبدیل کر دیں گے، طاہر القادری

Tahir ul Qadri

Tahir ul Qadri

اسلام آباد (جیوڈیسک) دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جائزہ رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ اداروں نے تعاون نہیں کیا، عام انتخابات میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئیں۔

الیکشن کمیشن نے جائزہ رپورٹ کو چھپائے رکھا اور اب رات کے اندھیرے میں ویب سائٹ پر ڈال دیا۔ طاہرالقادری نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 29 ستمبر تک دفعہ 144 معطل کر دی ہے۔ راولپنڈی اسلام آباد کے کارکن جہاں چاہے آ جا سکتے ہیں۔ طاہر القادری نے کہا کہ عوامی تحریک کا دھرنا ملک میں فکری انقلاب لے آیا ہے اس فکری لہر کو دو تین دن میں طوفان میں بدل دیں گے۔ طاہر القادری نے کہا کہ اسمبلیوں کا کام عوام کو بنیادی حقوق دینا ہے چھیننا نہیں۔