برساتی نالوں اور سیوریج لائنوں پر قائم تجاوزات کا خاتمہ کر کے نالوں اور سیوریج لائنوں کی صفائی کو یقینی بنایا جائے۔غلام رسول

کراچی:ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے تمام زونز کو ہدایت کی ہے کہ وہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے باہمی تعاون کے ذریعے نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرتے ہوئے برساتی نالوں کی صفائی اور سیوریج فلو کی درستگی کو یقینی بنا ئیں ،نالوں اور سیوریج تنصیبات پر قائم تجاوزات اور رکاوٹوں کا خاتمہ کرکے نکاسی آب کے نظام کی بہتری کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے انہوں نے متعلقہ محکموں کو تاکید کی ہے کہ نکاسی آب کے نظام کی مستقل بنیادوں پر بہتری کے لئے اقدامات کئے جائیں تاکہ اس حوالے سے عوام کو در پیش مسائل سے چھٹکارہ دلائی جا سکے۔

ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے ضلع کورنگی میں نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے حوالے سے وزیر بلدیاتی کی خصوصی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے ضلع بلدیاتی کورنگی اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے تمام زونز کے افسران کو ہدایت کی کہ برساتی نالوں کی صفائی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں اور عوام کے باہمی تعاون کے ذریعے نالوں پر قائم تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنا کر برساتی نالوں کو مستقل بنیادوں پرصاف رکھا جائے تاکہ نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنا نے کے ساتھ صحت مند ماحول کا قیام بھی یقینی بنا یا جاسکے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران سے کہا کہ وہ باہمی اشتراک سے ضلع کورنگی کے تمام علاقوں میںنکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے سیوریج لائنوں کی صفائی کو یقینی بنا نے کے ساتھ عوام کو درپیش فراہمی و نکاسی آب کے شکایات ازالہ ممکن بنائیں۔

ایڈمنسٹریٹر غلام رسول نے ڈی ایم سی کورنگی کے تمام محکمہ جاتی سربراہان سے کہا کہ وہ عوامی خدمت کے حوالے سے اپنے فرائض تندہی کے ساتھ انجام دیں عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے تمام تر دستیاب وسائل اور صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے۔