برطانیہ (جیوڈیسک) برطانیہ میں آنے والے طوفان، ڈسمنڈ نے کرسمس کی خوشیوں پر پانی پھیر دیا۔ طوفان سے متاثر ہونے والے افراد اپنے تباہ حال گھروں کی بحالی پر جت گئے۔
گھروں میں پانی بھر جانے کی وجہ سے عام استعمال کی چیزیں تباہ ہو کر رہ گئیں۔ تیز ہواؤں اور طوفانی لہروں نے دریاؤں اور سمندر میں موجود کشتیوں کو بھی تہ و بالا کر دیا۔
ایک اندازے کے مطابق طوفان سے 4 سو سے 5 سو ملین پاؤنڈ تک مالی نقصان ہوا ہے، جبکہ مزید بارش ہونے کی صورت میں نقصانات میں اضافے کا بھی امکان ہے۔