واشنگٹن (جیوڈیسک) وسطی امریکہ میں 26 افراد کی ہلاکتوں کا موجب بننے والا ناتے طوفان ایک سو کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے متحدہ امریکہ کی جانب بڑھ رہا ہے۔
ریاست مسیسیپی اور لوئزیانہ میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
لوئزیانہ کے ساحلی علاقوں پر مقیم لوگوں کو محفوط مقامات کو منتقل کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مسیسیپی میں 11 عارضی پناہ گاہوں کو استعمال کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
امریکن ہری کین سنٹر نے اعلان کیا ہے کہ ناتے طوفان سمندری سطح میں بلندی آنے کا موجب بن سکتا ہے۔