طوفان مہاسین بنگلہ دیش کے ساحل سے ٹکرا گیا، ہزاروں بے گھر

Bangladesh Storm

Bangladesh Storm

ڈھاکا(جیوڈیسک)طوفان مہاسن بنگلہ دیش کے ساتھ سے ٹکار گیا ہے جس کے باعث ہزاروں افراد کے بے گھر ہونے کی اطلاعات ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میانمار اور بنگلہ دیش کے ساحلی علاقوں سے لاکھوں انسانوں کو سمندری طوفان مہاسین کے خطرے کے سبب محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا تھا۔

حکام کے مطابق یہ طوفان خلیج بنگال سے ہوتا ہوا شمال مشرق کی طرف بڑھا اور بنگلہ دیش کے علاقوں تک پھیل گیا۔ بنگلہ دیش کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ساحلی علاقوں میں اونچی لہریں اٹھ رہی ہیں۔

طوفان سے بچا کے لیے پناہ گاہیں تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ میانمار میں ساحلی علاقے خالی کروانے کی کارروائی سے سب سے زیادہ متاثر روہنگیا مسلمان ہو رہے ہیں جو انہیں ساحلی علاقوں میں رہتے ہیں جہاں طوفان کے آنے کا خطرہ ہے۔