طوفان میں نومولود بیٹی کی حفاظت کرتے باپ پر مبنی نئی فلم کا ٹریلر جاری

Hollywood Film

Hollywood Film

واشنگٹن (جیوڈیسک) خطرناک سمندری طوفان میں پھنسے باپ اور نومولود بیٹی پر مبنی نئی ہالی ووڈ فلم” آرز”کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ دل دہلا دینے والے واقعات سے بھرپور اس فلم میں امریکہ میں آنیوالے خطرناک سمندری طوفان “کترینا” سے برپا ہونیوالی تباہی کے مناظر دِکھائے گئے ہیں جسکے بعد پورا شہر پانی میں ڈوب جاتا ہے۔ ایسے حالات میں ایک نوجوان اپنی بیوی کی آخری نشانی نومولود بیٹی کی حفاظت کیلئے سرتوڑ کوششوں میں مصروف ہے۔

جو اس طوفان کی نظر ہو جاتی ہے۔ایریک ہیسرئرکی ہدایتکاری میں بننے والی سنسنی خیز مناظر پیش کرتی اس فلم میں مرکزی کردار پال واکرنبھا رہے ہیں جنکے علاوہ جینیسز روڈ ریگیئوس اور نِک گو مزاہم کرداروں میں جلوئہ گر ہونگی جبکہ تھرلر فلم “آرز”رواں سال 13 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔