طوفان اور بارش سے معطل ہونیوالی گلیانہ سب ڈویژن اور ملکہ کے ملحقہ علاقوں کی بجلی 48 گھنٹوں بعد واپڈا آفیسران اور اہلکاروں کی انتھک محنت کے بعد بحال ہوگئی
Posted on September 17, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
ملکہ ( عمر فاروق اعوان سے ) 15 ستمبر کے روز آنیوالی آندھی طوفان اور بارش سے معطل ہونیوالی گلیانہ سب ڈویژن اور ملکہ کے ملحقہ علاقوں کی بجلی 48 گھنٹوں بعد واپڈا آفیسران اور اہلکاروں کی انتھک محنت کے بعد بحال ہوگئی اس سلسلہ میں SDO واپدا گلیانہ جاوید حسن کی نگرانی میں دن رات کام کر کے بجلی بحال کی گئی۔
عوام نے ملکہ فیڈر میں ڈیو ٹی پر معمور راجہ شریف اور طارق کو دن رات محنت کرنے اور بجلی بحال کرنے پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ جگہ جگہ سے درخت گرنے سے تاریں ٹوٹ چکی تھیں اور لائنیں بھی زمین بوس ہوچکی تھیں عوامی حلقوں کا خراج تحسین۔