ایس ٹی پی بدین کی جانب سے ایس ٹی پی ہاؤس تلہار پر قبضہ

STP

STP

بدین (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایس ٹی پی بدین کی جانب سے ایس ٹی پی ہاؤس تلہار پر قبضہ ایس ٹی پی کے ضلعی نائب صدر سمیت تلہار کے دیگر کارکنوں پر جھوٹے مقدمے داخل کرنے پر تلہار پولیس کے خلاف ایس ٹی پی تحصیل بدین کی جانب سے بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ترقی پسند پارٹی تحصیل بدین کی جانب سے ترقی پسند ہاوس تلہار پر ناجائز قبضہ، تلہار کے کارکنوں پر جھوٹے مقدمے داخل کرنے اور پولیس کی جانب سے مختلف طریقوں سے پریشان کرنے کے خلاف سندھ ترقی پسند پارٹی تحصیل بدین کے صدر محمد قاسم ھالیپوٹہ، رستم چانڈیو، محمد عمرچانڈیو، جانی ملاح، علی احمد ھالیپوٹہ، محمد موسیٰ کھوسہ، اشرف چانگ، ویر جی کولہی اور دیگر کارکنوں نے بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں تلہار پولیس کے خلاف سخت نعریبازی کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ کارکنوں پر قائم کیئے گئے۔

جھوٹے مقدموں کو فوری طور پر ختم کیا جائے اور ترقی پسند ہاؤس تلہار پر ناجائز قبضہ کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کرکے قبضہ خالی کروایہ جائے اورقبضہ خوروں کو گرفتار کیا جائے۔