عجیب بیماری میں مبتلا آسٹریلوی خاتون جو دن میں 25 مرتبہ بے ہوش ہوتی ہیں

cata

cata

میلبرن (جیوڈیسک) آسٹریلوی خاتون سوئلہ ایشی ایک انتہائی عجیب بیماری میں مبتلا ہیں جس میں وہ 25 مرتبہ تک بے حس اور بے ہوش ہوجاتی ہیں اور وہ 5 گھنٹوں تک بے حس و حرکت پڑی رہتی ہیں۔

28 سالہ آسٹریلوی خاتون سوئلہ ایشی عجیب بیماری میں مبتلا ہیں جسے ’کیٹا پلیکسی‘ کہتے ہیں۔ اس بیماری کے باعث خاتون جب جب تیز آواز سنتی ہیں ان کے پٹھے اکڑنے لگتے ہیں اور وہ وقتی طور پر مفلوج ہوجاتی ہیں۔ سوئلہ ایک شیف ہیں جو بیکری میں کام کرتی ہیں لیکن تیز آواز سنتے ہی ان کے پٹھے کمزور ہونے لگتے ہیں اور وہ بہت جذباتی ہوجاتی ہیں، ایک دفعہ تھالی گرنے کی آواز سے وہ کھلے ہوئے ڈیپ فریزر میں جاگری تھی اور اس کے علاوہ وہ ایک دفعہ ریلوے ٹرک پر بھی گرکر بے ہوش ہوچکی ہیں۔

سوئلہ اپنی بیماری کے باعث کسی جان لیوا حادثے کے خوف سے زیادہ تر گھر میں رہتی ہیں اور باہر نکلنے سے احتیاط کرتی ہیں۔ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی سوئلہ کی طبیعت اس وقت خراب ہوئی تھی جب ان کی عمر 16 برس تھی، اب اگر کوئی دروازہ زور سے بند کرے، یا شیشے کی گلاس زمین پر گرادے یا کوئی تیز ہارن بجے تو انہیں بھی دورہ پڑجاتا ہے۔

خاتون کے اہل خانہ کے مطابق ڈاکٹروں نے ان کی ’’کیٹاپلیکسی‘‘ نامی بیماری میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جس میں جوں ہی وہ تیز آواز سنتی ہیں ان کا جبڑا لٹک جاتا ہے، سر جھکتا ہے، ہاتھ اور پاؤں بے جان ہوجاتے ہیں اور وہ چند منٹوں سے کئی گھنٹوں تک مفلوج ہوجاتی ہیں، بعض دفعہ وہ دن میں 25 مرتبہ اس کا شکار ہوتی ہیں جو مرض کی شدت کی علامت ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق خاتون کا مرض لاعلاج ہے اور وہ اس سے صحت یاب ہونا چاہتی ہیں۔