پردیسیوں کی بڑی تعداد آبائی علاقوں کی جانب روانہ، ٹرانسپورٹرز کی چاندی ہونے لگی

Transporters R

Transporters R

کوئٹہ (جیوڈیسک) عید کےموقع پر اپنے پیاروں کے ساتھ عید منانے کے لیے پردیسیوں کی بڑی تعداد اپنے آبائی علاقوں کارخ کررہی ہے جبکہ ریلوے اسٹیشن اور بس اڈوں پر بے پناہ رش دیکھا جارہا ہے۔

اپنوں کےساتھ خوشیاں بانٹنے کا تہوار عیدالفطر قریب آتے ہی شہروں میں مقیم پردیسی آبائی علاقوں کی جانب روانہ ہورہے ہیں اور یہی صورت حال تقریبا ہرشہر کے ریلوے اسٹیشن اور بس اڈے پر نظرآرہی ہے۔

کراچی، لاہور، پشاور، راولپنڈی، کوئٹہ سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہریوں میں بس اڈوں پر مسافروں کا رش ہے جبکہ ٹرانسپورٹرز مسافروں سے منہ مانگا کرایہ وصول کر رہے ہیں۔

دوسری جانب حکومت کی جانب سے چلائی گئی تیسری اسپیشل ٹرین 900 سے زائد مسافروں کو لے کر کراچی سے لاہور روانہ ہوگئی جبکہ ایک اور اسپیشل ٹرین کراچی سے کوئٹہ کی جانب روانہ ہوگی تاہم مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ٹرینوں کی تعداد انتہائی کم ہے۔