لاہور (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کے مسائل کا حل عالمی اسلامی اتحاد میں ہے، غیروں کی غلامی کرنے سے مسائل کم ہونے کے بجائے بڑھتے رہیں گے۔ لاہور میں منصورہ اور اعوان ٹاون میں تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے سید منور حسن نے کہا کہ حکمران عوام سے کئے انتخابی وعدوں اور منشور کے مطابق حکومت کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا آئے روز ڈرون حملوں سے ملک کی آزادی اور خود مختاری کو روند رہا ہے، کرپشن ، کمیشن اورلوٹ مار پہلے کی طرح جاری ہے، سید منور حسن کا کہنا تھا کہ زرداری ٹو لااتنی بدنامی پانچ سال میں نہیں سمیٹ سکا جتنی موجودہ حکومت نے ڈیڑھ ماہ میں سمیٹ لی ہے، موجودہ حکمرانوں کو ووٹ دینے والے اب جھولیاں اٹھا اٹھا کر بد دعائیں دیتے نظر آتے ہیں۔