ملتان (جیوڈیسک) چیئر مین چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو ملتان حمزہ شاہد لودھی نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور چیئر پرسن صباءصادق نے غریبوں ، لاوارث اور تشدد کا شکار بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کا جو بیڑا اٹھایا ہے۔
اس مشن کو ہم جاری رکھیں گے۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے آفس میں تشدد کا شکار لڑکی 20 سالہ نبیلہ اور اس کی 1 سالہ بیٹی ربیعہ جو قصور کی رہائشی ہے جس کی شادی دو سال قبل ارشد نامی شخص سے ملتان میں ہوئی جو اس پر تشدد کرتا تھا اور اس کو جسم فروشی پر مجبور کرتا تھا حمزہ شاہد کی موجودگی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ ملک سمیع اور راﺅ نوید مختار نے کہا اس لڑکی کے ورثاءسے رابطہ ہوچکا ہے لڑکی خاوند کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی ۔ لڑکی کو خواتین کے سنٹر بھجوایا جارہا ہے۔