کراچی (جیوڈیسک) اسٹریٹ چلڈرن ورلڈ کپ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی پاکستانی فٹبال ٹیم نے سندھ اسمبلی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ارکان نے کھڑے ہوکر کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ٹیم سندھ اسمبلی پہنچی تو خواتین اراکین اسمبلی نے استقبال کیا اور انہیں روایتی اجرک اور سندھی ٹوپی پہنائی جبکہ سندھ اسمبلی ہال پہنچنے پر ارکان نے کھڑے ہوکراورڈیسک بجاکر ٹیم کا شانداراستقبال کیا۔
کپتان سمیرکا کہنا تھا کہ برازیل جانے کا سوچ بھی نہیں سکتے تھے، حوصلہ افزائی کی وجہ سے پاکستان کا نام دنیا میں بلند کرنے کا موقع ملا۔ اس موقع پر صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن نے سندھ حکومت کی جانب سے ہرکھلاڑی کے لیے دو، دولاکھ روپے انعام اوراسٹریٹ چلڈرنزکے نام سے بین الاقوامی فٹبال اسٹیڈیم کی تعمیر کا اعلان کیا۔
صوبائی وزیرروبینہ قائم خانی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو جلد ٹیم کے لیے سرپرائز انعام کا اعلان کریں گے۔