اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ :پاکستان کی تیسری فتح، کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

Street Child Football

Street Child Football

ریوڈی جنیرو (جیوڈیسک) برازیل میں جاری اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ میں پاکستان نے مسلسل تیسری فتح حاصل کرکے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں جاری ہے۔

پاکستان نے تیسرے میچ میں ماریشز کو تین گول سے شکست دیدی۔ پاکستان کو ہاف ٹائم پر ایک صفر کی برتری حاصل تھی۔ گرین شرٹس نے اس سے قبل بھارت کو 13 گول جبکہ کینیا کو دو گول سے شکست دی۔

یوں پاکستان نے ٹورنامنٹ میں اب تک مجموعی طور پر 18 گول کئے جبکہ اس کیخلاف ایک بھی گول نہیں ہوا۔