اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ میں پاکستان نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی

Child, World, Cup

Child, World, Cup

ریو ڈی جنیریو (جیوڈیسک) پاکستان نے امریکا کو شکست دے کر اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ ریو ڈی جنیرو میں تیسری پوزیشن کے لئے کھیلے جا نیوالے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا اور فیصلہ پینالٹی ککس پر ہوا۔

پاکستان نے پہلے ہاف کے ابتدائی لمحات میں گول کرکے برتری حاصل کرلی لیکن امریکا نے جلد ہی مقابلہ برابر کردیا۔ پہلا ہاف ختم ہونے سے قبل پاکستان نے ایک اور گول کرکے دو۔

ایک کی برتری حاصل کرلی، دوسرے ہاف میں امریکا نے ایک اور گول کرکے مقابلہ دو، دو سے برابر کردیا۔ اضافی وقت میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی جس کے بعد پنالٹی پر پاکستان نے تینوں مرتبہ گیند جال میں پھینکیں جبکہ امریکی کھلاڑیوں نے صرف دو گول کئے۔ یوں پنالٹی ککس پر پاکستان نے میچ تین کے مقابلے میں دو گول سے میچ جیت لیا۔