اسلام آباد : الخدمت فاءونڈیشن کے پروگرام ’’تعلیم‘‘ کے تحت سٹریٹ چلڈرن میں راشن تقسیم کر دیا گیا۔ الخدمت فاءونڈیشن سٹریٹ چلڈرن کوصحت و تعلیم کے ساتھ ساتھ ذہنی و جسمانی نشوونما کے مواقع فراہم کر رہی ہے۔ حامد اطہر ملک نے کہا کہ سٹریٹ چلڈرن ہمارے معاشرے کا حساس گوشہ ہیں اور اِن کی آبیاری ہم سب کا اخلاقی فرض ہے ۔ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے ۔ الخدمت سٹریٹ چلڈرن کی تعلیم و تربیت کے ذریعے انکا احساس محرومی ختم کر کے انہیں معاشرے کا فعال حصہ بنا چاہیتی ہے ۔ ان کا خیالات کا اظہار حامد اطہر نے راشن ڈسٹری بیوشن تقسیم سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ حامد اطہر ملک نے کہا کہ الخدمت فاءونڈیشن اسلام آباد اب تک 18 ہزار سے زائدسفید پوش خاندانوں میں فوڈ راشن تقسیم کرچکی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ الخدمت فاءونڈیشن کا ان سرگرمیوں کا مقصد چائلڈ پروٹیکشن سینٹر کے بچوں اور بچیوں کی حوصلہ افزائی کرنا اور انہیں نارمل زندگی کی طرف واپس لانا ہے ۔ اس موقع پر جمیل ڈوگر کوارڈی نیٹر چائلڈ پروٹیکشن سنٹر نے اِس موقع پر کہا کہ اس وقت پاکستان میں قریباََ 13 لاکھ سٹریٹ چلڈرن ہیں جو حکومتی عدم توجہ اورمعاشرتی رویوں کے باعث گھروں اور تعلیمی اداروں میں اپنا وقت گزارنے کی بجائے سٹرکوں پروقت گزارنے پر مجبور ہیں ۔ سٹریٹ چلڈرن کے حقوق کی فراہمی کسی ایک ادارے یا فرد کی نہیں ہماری معاشرتی ذمہ داری ہے ۔