زیارت، سٹریٹ لائٹس خراب شہر میں آوارہ کتوں کی بہتات

Deprived of StreatL Lights

Deprived of StreatL Lights

زیارت : اس سال بھی سردیوں کے ہوتے ہی شہر بھر میں آوارہ کتوں کا راج اور سٹریٹ لائٹس خراب شہر بھر میں مغرب کے اذانوں کے بعد سے آوارہ کتے بازار کا رخ کرتے ہیں اور بازار کے تمام گلیوں میں آوارہ کتوں کے غول نظر آتے ہیں آوارہ کتوں کی بہتات کی وجہ سے انسانی جانوں کو شدید خطرات لائق ہو گئے ہیں ایک جانب شدید سردی، سٹریٹ لائٹس بھی خراب اور آوارہ کتوں کی بہتات انسانی جانوںسے مکمل طور پر مذاق کرنے کی مترادف ہیں۔

ایک دو مہینہ پہلے بھی اسی طرح کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا صبح کے وقت سکول جانے والے طالب علم کو کاٹا تھا لیکن وہاں موقع پر موجود شہریوں نے آوارہ کتے سے اس طالبعلم کا جان چھڑایا تھا ۔ اس کے علاوہ سٹریٹ لائٹس کی عدم موجودگی اور خرابی کی وجہ سے کچھ پہلے ڈگری کالج زیارت کے طالبعلم بھی تاریکی کی وجہ سے مین ہول میں گر گئے تھے جس کی وجہ سے وہ اپنی زندگی کی بازی ہار گئے۔

شہر بھر میں موجود آوارہ کتوں کی وجہ سے شہری شدید خوف میں مبتلا ہیں کیونکہ مغرب کے بعد سے ہی کوئی بھی باہر نہیں نکل سکتا جس کی وجہ سے خاص کر بزرگ شہریوں کو مغرب اور عشاء کے نماز کے لئے جانے میں شدید مشکلات اور پریشانی لائق ہوتی ہیں عوامی حلقوں نے میونسپل کمیٹی کی توجہ اس جانب مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کے جان ومال کی تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے فوری طور پر شہر بھر میں کتا مار مہم شروع کی جائے تاکہ شہری بلا خوف و خطر ہر وقت شہر جا سکیں اور شہر بھر کو آوارہ کتوں سے خالی کرنے کے لئے کتا مار مہم شروع کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ شہریوں کے جانوں کی حفاظت ہو سکیں اور شہر کے جتنے خراب سٹریٹ لائٹس ہیں ان کی درستگی کے لئے اقدامات اٹھائیں اور جن عوامی مقامات پر سٹریٹ لائٹس نصب نہیں ہیں وہاں پر سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائیں تاکہ عوامی مشکلات کم ہو سکیں۔