کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کی ہدایت پر محکمہ پارکس بلدیہ کورنگی نے شاہراہوں کی سینٹرل آئی لینڈ ،فٹ پاتھوں اور گرین بیلٹس پر نیم کے پودے لگا نے کا آغاز کردیا ،قدرتی ماھول کو آلودگی سے محفوظ بنا نے ،سرسبز اور صحت مند ماحول کے قیام کو یقینی بنا نے کے لئے بلدیہ کورنگی کی تحت ضلعی حدود میں ہزاروں کی تعداد میں نیم کے پودے لگا ئے جائیں گے ۔چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے محکمہ پارکس بلدیہ کورنگی کو ہدایت کی ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اورصحت مند ماحول کے قیام کے حوالے سے اقدامات تیز کئے جائیں پودوں ،درختوں کی آبیاری اور اس کی حفاظت کو عوامی تعاون کے ذریعے یقینی بنا کر ضلع کورنگی میں سرسبز ماھول کو فروغ دیا جائے ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے یونین کمیٹیز کے چیئر مین ،وائس چیئر مین ،وارڈز کونسلرز کے ہمراہ ضلع کورنگی کا تفصیلی دورہ کرکے محکمہ پارکس بلدیہ کورنگی کی جانب سے سرسبز ماھول کو فروغ دینے کے حوالے سے جاری اقدامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر محکمہ پارکس کے افسران بھی موجود تھے۔
چیئر مین سید نیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکمہ جاتی سربراہان کو ہدایت کی کہ ضلعی حدود میں جاری علاقائی ترقیاتی امور سمیت صاف ستھرا سرسبز ماحول کے قیام کے حوالے سے اقدامات تیز کرکے عوام کو مثالی ماحول کی فراہمی یقینی بنا ئی جائے انہوں نے کہاکہ شاہراہوں کی سنٹرل آئی لینڈ اور فٹ پاتھوں پر نیم کے پودے کی آبیاری کے ساتھ فیملی پارکوں ،کھیل کے میدانوں اور گرین بیلٹس کو بھی سرسبز بنا یا جائے چیئر مین سید نیئر رضا نے ہدایت کی کہ سرسبز ماحول کی آفادیت سے عوامی شعور کو بیدار کیا جائے اس حوالے سے آگہی مہم چلا ئی جائے اور علاقائی سماجی و فلاحی تنظیموں اور عوام کے تعاون سے پودوں کی آبیاری اور اس کی حفاظت کو یقینی بنا یا جائے بعد ازاں چیئر مین سید نیئر رضا نے بلدیاتی افسران اور منتخب نمائندوں کے ہمراہ علاقائی دورہ کرکے بلدیاتی انتظامات کا معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی سمیت دیگر بلدیاتی انتظامات کو مستقل بنیادوں پر بہتر بنایا جائے۔