کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری نے کہا ہے کہ ضلع کورنگی کو بلدیاتی مسائل سے پاک بنا نے کے لئے اپنی تمام تر کاوشیں اور دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر ضلع میں بسنے والے ایک ایک فرد بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے گا ،علاقائی ترقی اور عوامی سہولیات کی راہ میں حائل رکاوٹو ں کو دورکرنے کے لئے انسداد تجاوزات کو بلا تفریق تمام علاقوں میں شاہراہوں ،فٹ پاتھوں ،برساتی نالوں اور گرین بیلٹس سمیت سرکاری اراضی سے تجاوزات کا فوری خاتمے کے لئے موثر انداز میں مہم چلا نے کی ہدایت کی ہے۔
ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری نے میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور احمد میمن کے ہمراہ شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زون کا تفصیلی دورہ کرکے تجاوزات اور رکاوٹوں کے حوالے سے عوامی شکایات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا دورے میں بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کے افسران موجود تھے۔
ایدمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری نے تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح بلدیاتی مسائل کے حل کے لئے موثر اقدامات کرتے ہوئے عوامی شکایات کا ازالہ کای جائے اس موقع پر ضلع کورنگی کے مختلف علاقوں کا میں شاہراہوں فٹ پاتھوں اور گرین بیلٹس پر تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے قیام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ انسداد تجاوزات بلدیہ کورنگی کو ہدایت کی کہ تجاوزات کے خلاف مہم چلا کر شاہراہوں ،فٹ پاتھوں اور سرکاری اراضی کو تجاوزات سے پاک کیا جائے۔
اس موقع پر میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے ضلع کورنگی کے تمام زونز کو ہدایت کی کہ ضلع کورنگی کی حدود میں تجاوزات ،وال چاکنگ کے خاتمے اور اس کی مستقل بنیادوں پر روک تھام کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں۔