طاقت کا راستہ کامیاب نظر نہیں آ رہا، فضل الرحمان

Fazlur Rehman

Fazlur Rehman

اسلام آباد (جیوڈیسک) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ کراچی واقعہ کا نزلہ شمالی وزیر ستان پر گرا، طاقت کا راستہ کامیاب نظر نہیں آ رہا، مذاکرات کا راستہ دوبارہ اپنایا جائے۔

قومی اسمبلی سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومتی فیصلوں پر مایوسی ہوئی ہے، یہ تاثر ملا ہے کہ ایوان بے بس ہےاور اسٹیبلشمنٹ مضبوط مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت مدت پوری کرنے کے لئے اسٹیبلشمنٹ کی طرف دیکھتی ہے۔

ان قوتوں کو فروغ دیا جا رہا ہے جو آئین سے ماورابات کرتے ہیں، آج ان قوتوں کو نہ روکا گیا تو وہ جمہوریت کو دھوکا قرار دیں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خطے میں جنگ کی نئی حکمت عملی سامنے آرہی ہے، ایران نے ہزاروں کی فوج شام کی طرف روانہ کر دی ہے۔

آدھا عراق دوبارہ قبضے میں آ گیا ہے۔ اس صورتحال میں طاقت کا راستہ کامیاب نظر نہیں آ رہا، مذاکرات کا راستہ دوبارہ اپنایا جائے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی سے پوچھا جائے کہ مذاکرات ناکام کیوں ہوئے۔