بیجنگ (جیوڈیسک) چین نے بھارت اور میانمار سے ملکر ایشیاء پیسفک کے نئے سکیورٹی معاہدہ کے لیے ایک نیا آرکیٹیچر قائم کیا ہے، چین نے واضح کیا کہ کسی بھی جائز حکومت کو بے دخل کرنے کے لیے غیر قانونی اقدام کی مخالفت کی جائے گی۔
پنچ شیلا کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر چینی صدر نے کہا کہ یہ بات ناقابل قبول ہے کہ کسی ایک ملک کی سکیورٹی تو ہو جبکہ دیگر ممالک غیر محفوظ رہیں۔
چینی صدر نے کہا کہ ایشیا پیسفیک کا نیا آرکیٹیچر تمام ممالک کے لیے کھلا ہے۔
چین کبھی لیڈ کرنے کی کوشش نہیں کریگا۔ خطے میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لئے تمام ممالک ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو جائیں۔