بھارت نے کہا ہے کہ کشیدگی کے ماحول میں پاکستان کے ساتھ مذاکرات ناممکن ہیں، مطلوب افراد کی فہرست پاکستان کو سونپ دی، جلد ان افراد کو حوالے کیا جائے۔ بھارت نے پاکستان سے تمام مطلوب دہشت گردوں کی حوالگی کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ کشیدگی کے ماحول میں جامع مذاکرات ممکن نہیں ہیں۔
ذرائع رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اب وہ دن چلے گئے جب کسی ملک کی سرزمین پر دہشت گردانہ کارروائی کرکے دہشت گرد دنیا کے کسی بھی کونے میں جا کر چھپ جاتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ کشیدگی کے ماحول میں پاکستان کیساتھ مذاکرات ممکن نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ مطلوب ترین افراد کی فہرست پاکستان کو سونپ دی گئی ہے جس میں خطرناک دہشتت گرد بھی شامل ہیں اور امید ہے کہ پڑوسی ملک انہیں حوالے کر دے گا۔