کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان کو کردار ادا کرنا ہو گا: مودی

Modi

Modi

بھارت (جیوڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ بھارت اکیلا امن کے راستے پر نہیں چل سکتا، کشیدگی کم کرنے کے لیے، پاکستان کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

بھارتی وزیراعظم نے نئی دہلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تشدد، نفرت اور دہشت گردی برآمد کرنے والے پڑوسی ممالک تنہا اور نظر انداز ہیں۔

مودی نے کہا کہ وہ لاہور بھی گئے ہیں، تاہم بھارت تنہا امن کے راستے پر نہیں چل سکتا۔