کھینچا تانی کی سیاست ملک و قوم کے مفاد میں نہیں۔ چوہدری محمد اعجاز

فیصل آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری محمد اعجاز ورک نے کہا ہے کہ کھینچا تانی کی سیاست ملک و قوم کے مفاد میں نہیں’ احتجاج ہر کسی کا حق ہے تاہم منتخب حکومت پراحتجاج کی آڑ میں شب خون مارنا تیسری قوت کو دعوت دینے کے مترادف ہوگا۔

اعجاز ورک نے کہا کہ احتجاج دھرنوں سے حکومتیں گرانے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے تاکہ پاکستان کا امیج دنیا بھر میں متاثر نہ ہو جمہوریت کی خاطر سب سیاسی قوتوں کو یکجان ہوکر چلنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی جمہوری نظام سے ہی وابستہ ہے اگر خدا نخواستہ آمریت دوبارہ مسلط ہوئی تو پاکستان مسائلستان بن جائیگا جس کے ذمہ دارغیر جمہوری سوچ رکھنے والے سیاستدان ہو نگے۔