ہڑتال اور تحریک انصاف کے قافلے،پشاور میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

Security

Security

پشاور (جیوڈیسک) جمعیت علماء اسلام کی پہیہ جام ہڑتال اور تحریک انصاف کے قافلوں کی اسلام آباد روانگی کے پیش نظر پشاور میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق اندرون شہر، جی تی روڈ، چارسدہ روڈ، موٹروے ٹول پلازہ اور رنگ روڈ سمیت دیگر حساس مقامات پر پولیس نفری بڑھادی گئی ہے۔

شہر میں چار ہزار سے ذیادہ پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ فرنٹیئر ریزرو پولیس اور ٹریفک پولیس کو بھی اہم مقامات پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے قافلوں کی اسلام آباد روانگی اور جمعیت علماء اسلام کی پہیہ جام اور مظاہروں کے پیش نظر۔

پولیس کی ڈندا بردارنفری کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق دوجماعتوں کے کارکنوں میں تصادم کی صورت میں پولیس کو آنسو گیس شیل اور ڈنڈوں کے استعمال کی اجازت دے دی گئی ہے۔