حکومت نہیں پارلیمنٹ اور جمہوریت کیساتھ ہیں: مہ پارہ صفدر

Sheikhupura

Sheikhupura

شیخوپورہ (جیوڈیسک) پیپلزپارٹی شعبہ خواتین ونگ، لاہور ہائی کورٹ کی صدر وصوبائی لیگل ایڈوائزر مہ پارہ صفدر بھٹی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے اپنے دور حکومت میں پارلیمنٹ اور جمہوریت کی بالادستی کیلئے دو وزرا ئے اعظم کو اقتدار سے الگ کیا پیپلزپارٹی حکومت کیساتھ نہیں بلکہ پارلیمنٹ اور جمہوریت کیساتھ ہے کیونکہ پاکستان پیپلزپارٹی کی تاریخ گواہ ہے کہ اس نے ملک میں جمہوریت کی آبیاری کیلئے اپنے خون کا نذرانہ پیش کیا شریف برادران ملک میں جاری انارکی اور کشیدگی کے خاتمے کیلئے اقتدار سے الگ ہوجائیں۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ شریف برادران تین مرتبہ اقتدار میں رہے لیکن اسکے باوجود نہ ملک کے عوام کی حالت بہتر ہوئی اور نہ ہی جمہوریت مضبوط ہوئی جس کی سب سے بڑی وجہ ان کا آمرانہ رویہ ہے۔