سخت مانیٹری پالیسی سے مہنگائی قابو میں رہے گی، گورنر سٹیٹ بینک

State Bank

State Bank

کراچی (جیوڈیسک) گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے آئندہ مالی سال کے اختتام سے مہنگائی میں کمی آنا شروع ہو جائے گی۔

عالمی جریدے بلوم برگ کے مطابق پاکستان میں مہنگائی پر قابو پانے کی خاطر گذشتہ سولہ ماہ کے دوران شرح سود میں ساڑھے 4 فیصد کا اضافہ کیا گیا، جو ایشیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔

بلوم برگ فورم سے خطاب کے دوران گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ سخت مانیٹری پالیسی سے مہنگائی قابو میں رہے گی، آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح یہی جبکہ سال کے آخر میں اس میں کمی آنے کا امکان ہے مگر مہنگائی کی شرح ڈبل ڈیجٹ میں نہیں جائے گی۔

واضع رہے کہ فروری میں مہنگائی کی شرح 8 اعشاریہ 2 فیصد رہی جو سال 2014 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔