پاکستان (جیوڈیسک) تحریک انصاف نے مرکز اور پنجاب میں مضبوط اپوزیشن کے قیام کے لئے نتخابات کے بعد پہلی مرتبہ مسلم لیگ ق سے رابطہ کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماشاہ محمود قریشی اورجہانگیر ترین نے لاہور میں چوہدری پرویز الہی سیان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں رہنماوں نے چوہدری پرویز الہی سے مرکز اور پنجاب میں بھرپور اور موثر اپوزیشن بنانے کیلئے ساتھ دینے کی درخواست کی، چوہدری پرویز الہی نے تحریک انصاف کے رہنمائوں سے کہا کہ وہ اس سلسلہ میں اپنے ساتھیوں سے مشاورت کے بعد جواب دیں گے۔