اٹک کی خبریں 05.03.2013
Posted on March 6, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
موجودہ حکمرانوں نے عوام کو کرپشن کے سوا کچھ نہیں دیا نا عاقبت اندیش حکمرانوں کی ناکام خارجہ ، داخلہ ، اقتصادی، معاشی ، تجارتی اور دیگر پالیسوں کے سبب وطن عزیز مسائل کی دلدل میںدھنس چکا ہے
اٹک (این این اے) موجودہ حکمرانوں نے عوام کو کرپشن کے سوا کچھ نہیں دیا نا عاقبت اندیش حکمرانوں کی ناکام خارجہ ، داخلہ ، اقتصادی، معاشی ، تجارتی اور دیگر پالیسوں کے سبب وطن عزیز مسائل کی دلدل میںدھنس چکا ہے عوام کے مسائل میں اضافہ خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے ممبران اسمبلی ، حکومتی عہدیداروں اور با اثر شخصیات کی جانب سے اقربا پروری ، سفارش، دھونس دھاندلی کے سبب عام آدمی کے لیے ملازمت کا حصول جوئے شیر لانے کے مترادف ہے جبکہ حکمرانوں کے عزیز و اقارب کو سرکاری ملازمتوں سے نوازا جا رہا ہے اور غریب عوام در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو چکے ہیں اور اس ملک کا کوئی پرسان حال نہیں ان خیالات کا اظہار امیدوار حلقہ پی پی 15 تحصیل اٹک ، نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ،حاجی محمد بختیار احمد خان ایڈووکیٹ نے کلرکس ایسوسی ایشن ضلع کچہری اٹک کے نو منتخب عہدیدران کے اعزاز میں دئیے گئے عصرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نائب صدر کلرک ایسوسی ایشن آفتاب بلوچ ، سیکرٹری ملک یاسر ، جوائنٹ سیکرٹری سہیل اشرف سمیت کلرکس ایسوسی ایشن کے عہدیدران اور ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب سے حاجی محمد بختیار احمد خان ایڈووکیٹ اور محمد احمد رضا خان ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکمرانوں نے عوام کو مسائل کو سوا کچھ نہ دیا الیکشن کے دنوں میں یہ سیاسی ووٹ مانگنے کے لیے آتے ہیں لیکن منتخب ہو کر اسمبلیوں میں جا کر ان کی طرف دیکھنا بھی گوارہ نہیں کرتے اور آج حکمرانوں کا یہ حال ہو چکا ہے کہ بجلی ، گیس کا میٹر لگوانے کے لیے ان سیاسی حکمرانوں کی سفارش درکار ہوتی ہے جو بنیادی انسانی حقوق اور آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے انہوں نے کہا کہ ان حکمرانوں نے سرکاری دفاتروں میں اپنے لوگوں کو نوکریوں سے نوازا ہے اورغریب عوام کے منہ سے نوالہ تک چھین لیا ہے حکمرانوں کی غلط پالسیوں کے سبب غریب عوام دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے منتخب ہو کر جاگیرداری نظام کاخاتمہ کرنا ہے اور عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف ملک سے جہالت کے اندھیروں کو دور کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لارہے ہیں
اٹک (این این اے)مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف ملک سے جہالت کے اندھیروں کو دور کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لارہے ہیںکیونکہ پاکستان کی تعلیم یافتہ نئی نسل ہی پاکستان کی ترقی کی ضامن بن سکتی ہے اس ضمن میں اجالاسکیم کے تحت ذہین طلبہ وطالبات لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پڑھائی میں ہونے والے نقصان سے بالاتر ہوکر اپنا مطالعہ جاری رکھ سکیں گے انہوں نے ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ کالج برائے خواتین حضرو میں سیکنڈ ایئرکی طالبات میں سولر لیمپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پرنسپل مسز رعنا عزیز ،اے سی حضرو چوہدری عبدالمصفیٰ محکمہ تعلیم کے افسران ،سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندہ افراد اور طالبات کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی تقریب میں سیکنڈ ایئر کی87 طالبات جنہوں نے فرسٹ ایئر میں60فیصد نمبر حاصل کیے تھے اجالا سکیم کے تحت سولر لیمپس تقسیم کیے گئے انہوں نے کہا کہ صوبہ بھرمیںاجالا سکیم کے تحت ذہین اور لائق طلباء وطالبات میں ڈھائی لاکھ سولر لیمپس تقسیم کیے جارہے ہیں تاکہ وہ لوڈ شیڈنگ کی صورت میں اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں انہوںنے کہا کہ اس سکیم کے تحت جن طلباء وطالبات نے60 فیصد سے زیادہ نمبر حاصل کیے ہیں انہیں میرٹ کی بنیاد پر سولر لیمپس تقسیم کیے جارہے ہیںانہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی اولین ترجیح تعلیم کی ترقی ہے کیونکہ پڑھی لکھی نوجوان نسل ہی روشن پاکستان کی ضامن بن سکتی ہے انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل ذہین ترین طلباء میں سوا دولاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے تاکہ وہ جدید تعلیم حاصل کرسکیںعلاوہ ازیں صوبہ بھر میں دانش سکولوں کے تحت غریب ترین افراد کے بچوں کو ایچی سن اور کیڈٹ کالج سطح کی تعلیم کی مفت فراہمی کے علاوہ پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کے تحت اربوں روپے کے تعلیمی وظائف کی بدولت معاشی مشکلات کا شکار بچے مالی معاملات سے بالاتر ہوکر تعلیم حاصل کرسکیںگے انہوں نے بتایا کہ ایک سولر لیمپ کی قیمت پچاس ہزار روپے ہے جو بچوں کو مفت فراہم کیے جارہے ہیںوزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر کرنل ریٹائرڈشجاع خانزادہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کے تحت تعلیم کے میدان میں جتنے فنڈ فراہم کیے گئے ہیں اس کی مثال ماضی میں ملنا مشکل ہے کیونکہ تعلیم یافتہ معاشرہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا خواب ہے جو عنقریب شرمندہ تعبیر ہونے کو ہے پرنسپل حضروکالج برائے خواتین مسز رعنا عزیز نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب کی کالج آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کالج کی سابقہ پرنسپلز مسز شمیم منظور اور مسز شمیم نیاز کی کالج کی بہتری کے لیے کیے جانے والی کاوشوں کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی وجہ سے حضرو کالج کو جدید ترین تعلیمی سہولیات میسر آئیںانہوں نے اس موقع پر بتایا کہ گزشتہ سال کالج کا انٹرمیڈیٹ رزلٹ82فیصد رہا مسز رعنا عزیز نے کالج کے لیے کمپیوٹر لیب اور بس شیڈز کی تعمیر کا مطالبہ کیا جس پر مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب نے انہیں بتایا کہ گرلز کالج حضرو کی نئی عمارت چالیس کنال اراضی پر تعمیر کی جائے گی جس میں تمام تر سہولیات فراہم کردی جائیں گی اس موقع پر اے سی حضرو چوہدری عبدالمصطفیٰ اور معروف سیاسی شخصیت رئیس ڈار نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیاتقریب میں قرات حنا محبوب اور نعت خوانی بی بی نجمہ نے کی کرنل شجاع خانزادہ نے اس موقع پر طالبات کو مزید محنت کے ساتھ تعلیم حاصل کرکے ملک کا نام روشن کرنے کی تلقین کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیر اعلیٰ پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ڈی پی او سید علی ناصر رضوی8 مارچ بروز جمعتہ المبارک 3 بجے سہ پہر ٹی ایم ا ے ہال فتح جنگ
اٹک (این این اے)وزیر اعلیٰ پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ڈی پی او سید علی ناصر رضوی8 مارچ بروز جمعتہ المبارک 3 بجے سہ پہر ٹی ایم ا ے ہال فتح جنگ میں کھلی کچہری لگائیں گے ، اٹک پولیس کے ترجمان نے تحصیل فتح جنگ ، پنڈی گھیب اور جنڈ کے شہریوں کو کہا ہے کہ اگر کسی کی پولیس کے خلاف شکایت ہو تو کھلی کچہری میں شرکت کریں موقع پر ازالہ کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق گروپ کے سرکردہ رہنما و سابق ناظم یونین کونسل ملک مالہ انجینئر طارق محمود خان نے کہا ہے کہ میجرطاہر صادق نے بحیثیت ضلع ناظم ، اٹک کو ایک منفرد پہچان دی
اٹک(این این اے)سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق گروپ کے سرکردہ رہنما و سابق ناظم یونین کونسل ملک مالہ انجینئر طارق محمود خان نے کہا ہے کہ میجرطاہر صادق نے بحیثیت ضلع ناظم ، اٹک کو ایک منفرد پہچان دی اور اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے، ہزاروں بے روز گار تعلیم یافتہ افراد کو سرکاری نوکریاں دیں، سینکڑوں سکولوں کو اپ گریڈ کیا اورایجوکیشن یونیورسٹی قائم کی،ہسپتالوں میں سہولیات، چھچھ انٹر چینج، سوئی گیس ، سڑکیں اور دیگر ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ، میجرطاہر صادق کے دور میں ڈی پی او اور ڈی سی او ضلع ناظم کو جواب د ہ تھے جبکہ موجودہ اراکین اسمبلی علاقہ میں امن و امان کیلئے ان سے کھلی کچہریاں بھی نہیں لگوا سکتے، تحصیل حضرو میں چوریوں، ڈکیتیوں ، اغواء برائے تاوان اور دیگر سنگین وارداتوں کے ذمہ دار ایم این اے شیخ آفتاب احمد اور ایم پی اے کرنل شجاع خانزادہ ہیں، عوام میجرطاہر صادق اور موجودہ منتخب نمائندوں کے ترقیاتی منصوبوں و کارناموں کا موازنہ کریں تو ووٹ کے حق دار میجر طاہر صادق و خان رضا خان ہونگے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے چھچھ پریس کلب (رجسٹرڈ) تحصیل حضرو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ عوام شجاع خانزادہ اور شیخ آفتاب سے متنفر ہو کر طاہر صادق اور رضا خان کو پسند کرتے ہیں، ایم پی اے شجاع خانزادہ بری طرح نااہل ثابت ہوئے ہیں انہوں نے اپنی ملاقات سے لیکر بھرتی تک ہر چیز کے ریٹ مقرر کررکھے ہیں اور یہ کیسے ممکن ہے کہ شجاع خانزادہ اپنے ٹاؤٹوں کی لوٹ مار سے واقف نہ ہوں کیونکہ کئی بار متعدد لوگوں نے شجاع خانزادہ کے سامنے اپنے لٹنے کا رونا رویا جب وہ نوٹس نہیں لیتے تو اس کا کیا مطلب ہے، ملک امین اسلم نے شہباز شریف سے کئی بار ملاقاتیں کیں اور مسلم لیگ (ن) میں جاتے جاتے رہ گئے جس پر انہوں نے پی ٹی آئی کی بدنامی کو گلے لگایا، ملک امین آئے روز پارٹیاں بدلتے ہیں اس میں عوام کا کیا مفاد ہے ، میجر طاہر صادق سے احسان فراموشی کرنے والے الیکشن میں اپنا انجام دیکھ لیں گے، انہوں نے کہا کہ میں نے صرف اپنی یونین کونسل میں میجرطاہر صادق اور سابق تحصیل ناظم رضا خان کے تعاون سے 104افراد کو سرکاری نوکریاں فراہم کیں دعویٰ سے کہتا ہوں کہ اتنے بے روزگار نوجوانوں کو ملک اسلم خان اور ملک امین نے بحیثیت وزراء ، تحصیل حضرو میں نوکریاں فراہم نہیں کیں، ایم پی اے شجاع خانزادہ کے ٹاؤٹوں نے کئی غریبوں سے ایک لاکھ سے لیکر اڑھائی لاکھ روپے تک لیکر بھی انہیں نوکریاں فراہم نہیں کیں، طارق محمود خان نے کہا کہ محکمہ تعلیم، محکمہ صحت، پولیس، محکمہ مال غرض تمام صوبائی محکموں میں ایم پی اے کرنل شجاع خانزادہ اور ایم این اے شیخ آفتاب احمد نے تاحال کرپشن کا بازار گرم رکھا ہوا ہے ، دونوں اراکین اسمبلی کے ٹاؤٹوں تک نے لوٹ مار، کرپشن اور کمیشن سے گاڑیاں و قیمتی محلات تک خریدلئے ہیں ماضی میں ان کے پاس سائیکل بھی نہیں ہوتی تھی، ایک سوال پر سابق ناظم یونین کونسل ملک مالہ نے کہا کہ پی پی پی شروع دن سے ملک دشمن پارٹی رہی جبکہ باقی ماندہ کسر زرداری نے پوری کر دی، مشرف کے جھٹکے کے باوجود شریف برادران نے خود کو نہیں بدلا اور ابھی تک ذاتی مفادات کی سیاست کررہے ہیں، میثاق جمہوریت دراصل میثاق حکومت ہے، مشرف کا دور موجودہ دور سے بہتر تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مرکزی رہنما تحریک انصاف ، سابق وزیر مملکت ملک امین اسلم کو دھچکا
اٹک (این این اے) مرکزی رہنما تحریک انصاف ، سابق وزیر مملکت ملک امین اسلم کو دھچکا، یونین کونسل حضرو 2کے سابق کونسلر فیاض خان نے ساتھیوں، برادری اور پورے گروپ سمیت مسلم لیگ(ن) کے ایم این اے شیخ آفتاب احمد کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا، شیخ آفتاب احمد کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار، تفصیلات کے مطابق مسلم لیگی رہنما ڈاکٹر اشرف بٹ کی کاوش سے حضرو سٹی ٹو کے سابق کونسلر محمد فیاض نے اپنی برادری اور ساتھیوں سمیت تحریک انصاف ملک امین اسلم کو چھوڑ کر مسلم لیگ(ن) میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے شیخ آفتاب احمد پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے ، انہوں نے شیخ آفتاب کی حمایت کا اعلان ایک تقریب میں کیاجس میں علاقہ بھر سے مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور ورکرز کی کثیر تعداد سمیر کونسلر فیاض خان کی برادری گروپ اور دوست و احباب اور سٹی صدر رفیق بھولا بھی موجود تھے، ایم این اے شیخ آفتاب احمد اور ڈاکٹر اشرف بٹ نے فیاض خان اور ان کی برادری و گروپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کرنے والوں کو کبھی مایوسی نہیں ہوگی