لیہ + کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) 12 سالہ نہم جماعت کے طالب علم کی ایکسڈنٹ میں ہلاکت پر 2 افراد مختیار حسین اور سلیمان کے خلاف تھانہ کروڑ میں مقدمہ درج۔
واضح رہے کہ طالب علم سمیع اللہ موٹر سائیکل کی ٹکر لگنے سے زخمی ہوا۔ جس کو فوری طور پر کروڑ ہسپتال لایا گیا اور چند گھنٹے بعد وہ جاں بحق ہو گیا۔ ورثاء نے ڈاکٹروں پر الزام عائد کرتے ہوئے روڈ بلاک کر کے شدید احتجاج کیا۔
جس پر ایم ایس کروڑ ڈاکٹر محبوب حسنین قریشی اور ڈاکٹر حبیب گیلانی کو معطل کر دیا گیا تھا۔ احتجاج کرنے پر کروڑ پولیس نے 3 وکلاء سمیت 4 نامزد اور 40 کے قریب نا معلوم افراد کے خلاف روڈ بلاک کرنے ، ہنگامہ آرائی اور عوام کو مشتعل کرنے ، تقاریر کرنے پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔