کمسن طالبعلموں کی شہادت قومی المیہ ہے: رانا گلزار احمد

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد: پاکستان پیپلز پارٹی سٹی کے نائب صدر رانا گلزار احمد نے کہا ہے کہ 128 کمسن طالبعلموں کی شہادت قومی المیہ ہے جس نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا۔ خیبر کے پی کے میں علم کی شمع جلانے والے معصوم شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصور آباد میں شہداء کی غائبانہ نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہویے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی حالیہ لہر سے پوری قوم پریشان ہوئی ہے۔ دہشتگردوں کی ایسی کارروائیوں سے قوم کا مورال مزید بلند ہو گا۔

رانا گلزار احمد نے مزید کہا کہ دہشتگردوں نے غیر انسانی فعل کیا ہے جس میں معصوم جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔ والدین کے سہاروں ملک وقوم کے مستقبل کے معماروں پر حملہ بربریت اور ظلم کی انتہا، والدین کا ہی نہیں ملک وقوم کا نقصان ہوا ہے یہ ملک کے روشن مستقبل کو تاریک کرنے کی ناکام کوشش ہے۔

پوری قوم ضرب عضب کی کامیابی کے کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔