وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) تھانہ صدر کے علاقہ ٹھٹھی آرائیاں میں چھٹی جماعت کی طالبہ 13سالہ نورین کی زبردستی شادی کروانے کی کوشش پولیس نے ناکام بنادی۔معززین علاقہ کی اطلاع پر پولیس نے نورین کو بازیاب کروا لیا ۔کم سن نورین نے بتایا کہ اس کے والدین زبر دستی اس کی شادی ادھیڑ عمرشخص سے کروانا چاہتے تھے۔
نورین نے بتایا کہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھنا چاہتی ہے ۔ ایس ایچ او تھانہ صدر محمد ہاشم گجر نے بتایا کہ نورین دختر عبدالقیوم کے والدین اس کی شادی تین بچوں کے باپ سے کروانا چاہتے تھے تاہم محلہ میں نا معلوم شخص کی کال پر پولیس نے بروقت کاروائی سے اس کوشش کو ناکام بنا دیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ بچی کو علاقہ مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا جائے گا ،تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔