طلبہ اپنی علمی صلاحیتوں کو عملی میدان میں اجاگر کرنے کی کوشش کریں۔ انور علی صدیقی

Karachi

Karachi

کراچی (پ ر) مسلم اسٹونٹس آرگنائزیشن کا پیغام غلبہ اسلام اور استحکام پاکستان ہے، یوم تاسیس کے موقع پر طلبہ کرام ایک بار پھر تجدید عہد کریں کہ وطن عزیز میں نظام خلا فت راشدہ کو رائج کرنے اور امن و امان کو بر قرار رکھنے کے لیے اہم کردار ادا کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی کے ناظم عمومی انور علی صدیقی اور غربی زون کے ناظم گلفراز صدیقی نے غربی زون کے یونٹ سعد بن معاذ کے تحت “یوم تاسیس نشست”میں طلبہ سے مخاطب ہوتے ہو ئے کیا۔اس موقع پر زون کے ذمہ داران ازران عباسی، اسامہ فاروقی، عبد الحمید، دانش عادل ، احمد حنفی اور صفی اللہ کا کہنا تھا کہ طلبہ اپنی علمی صلا حیتوں کو عملی میدان میں اجاگر کرنے کی کو شش کریں۔

یونٹ ناظم ضیا ء الرحمان نے حرمین شریفین کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین کا تحفظ ہمارا ایمان کا جز ہے، اس کے لیے ہمیں کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیںکرنا ہوگا۔ نشست میں یونٹ ناظمین کے علاوہ کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔
جاری کردہ
عنایت اﷲ فاروقی
سیکریٹری اطلا عات
مسلم اسٹوڈنٹس آرگنا ئزیشن کراچی ڈویژن
رابطہ:0305-2083795
ای میل anayatf26@gmail.com: