مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) اقراء مدینہ اطفال ودارالعلوم فیضان پنجتن پاک کے طلبا میں انعامات و اسناد کی تقریب کا اہتمام، علما کرائم و عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
بہترین دینی و دنیاوی تعلیم دینے پر اساتذہ کو مبارکباد، تفصیلات کے مطابق دینی و دنیا تعلیم فراہم کرنے والے ادارے اقراء مدینہ اطفال ودارالعلوم فیضان پنجتن پاک میں تقسیم انعامات و اسناد کی تقریب کا اہتمام کیا گیا،جس میں مقامی علما کے علاوہ دیگر علاقوں سے آنے والے علما کرائم و نعت خواں حضرات نے اپنے ناپنے خیالات کا اظہار کیا، اس موقع پر پیر الیاس قادری المعروف بابا جی سرکارنے کہا کہ دنیا کی ہر کتاب کے پہلے صفحہ پرکتاب کا نام، کتاب کی اشاعت، لکھنے والے کا نام، پتہ لکھا ہوتا ہے،دنیا کی پہلی کتاب ہے جس کے پہلے صفحے پر صرف قرآن مجید لکھا ہوتا ہے، کیونکہ قرآن پاک بے زبان نہیں، قرآن پاک خود اپنے بھیجنے والے، لانے والے اورجس پر نازل ہوئی اس کا پتہ دیتی ہے، ہر کتاب لکھنے والا غلطی چیک کرواتا ہے جبکہ قرآن پاک کسی بھی غلطی سے پاک ہے، حافظ قرآن کے والدین اور رشتہ داروں کو روز قیامت بخش دیا جائے گا ، اور درجات بلند ہوں گے، حضورۖ کا فرمان ہے کہ تم میں سے سب سے بہتر وہ ہے جو قرآن پاک پڑھاتا ہے،میں مدرسہ سے فارغ ہونے والے بچوں کیلئے دعا گو ہوں کہ اللہ انہیں پڑھا ہوا قرآن پاک یاد رکھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
حافظ ظہیر احمد نے کہا کہ 24سو علما کرائم لاڈو سپیکر کے استعمال کر جیل کاٹ رہے ہیں، اسلام مخالف پروپگنڈے کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے دین کا علم اور سمجھ ضروری ہے، اس وقت قوم کو علم دین کے زیور سے آراستہ کرنے کی اشد ضرورت ہے، پرنسپل میاں محمد وقاص صدیق نقشبندی،پیر سید گلزار علی شاہ، غلام محمد نوری،محمد نیاز کریمی،حافظ ظہیر الدین، حافظ غلام رسول، قاری شاہ رسول نوری، قاری محمد ریاض چشتی، محمد جاوید، محمد شفیق، قاری محمد فیاض سعیدی، قاری محمد شرافت علی قادری، حافظ محمد عثمان،حافظ ظہیر الدین،حافظ محمد بلال، ماسٹر محمد امجد، محمد ریاض، حاجی محمدعباس،حافظ محمد عمران،غنضفر علی قادری، ملک محمد ندیم، محمدجہانگیر،محمد عرفان نے استاد قاری محمد عابد، طلباشان علی،محمد عتیق،محمد اویس رمضان، حافظ محمد ندیم، محمد رضا، حافظ محمد واصف،حافظ محمد طارق،محمد ذیشان ارشد،محمد وقاص، عبدالقدیر، محمد عمیر، محمد عدیل،محمد ذیشان،صفیان الیاس، محمد اویس،محمدبرہان عبدالغنی، علی حمزہ عبدالغنی، شاہ زیب بابر علی، عطاء محی الدین ودیگر طلبا میں انعامات و اسناد تقسیم کی ، مقررین نے کہا کہ اقراء مدینہ اطفال ودارالعلوم فیضان پنجتن پاک کے پرنسل میاں محمد وقاص صدیق نقشبندی ودیگر اساتذہ مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے بچوں کو دینی و دنیاوی تعلیم سے آراستہ کرکے آج اس قابل بنا دیا ہے کہ وہی عربی، اردو اور انگلش زبان میں بھی بات کر سکتے ہیں، اقراء مدینہ اطفال ودارالعلوم فیضان پنجتن پاک کو ضلع بھر میں اول پوزیشن حاصل کرنے پر بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔