طلبا کی کردار سازی اور انہیں بہتر تعلیم و تربیت کی فراہمی وقت کا اہم تقاضا ہے۔ فرح مسعود

ٹوبہ ٹیک سنگھ (خرم شہزاد بھٹی ) ڈسٹرکٹ کو ارڈینیشن آفیسر ڈاکٹر فرح مسعود نے کہا ہے کہ ملک کو صحیح معنوں میں خوشحال اور ترقی یافتہ بنانے کیلئے طلبا کی کردار سازی اور انہیں بہتر تعلیم و تربیت کی فراہمی وقت کا اہم تقاضا ہے۔ دنیا میں انھی قوموں نے تیزی سے ترقی کی منازل طے کیں جنھوں نے نوجوان نسل کو عہد حاضر کی ضروریات سے ہم آہنگ کرتے ہوئے مضبوط و جامع تعلیمی نظام اور اسباب مہیا کیے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے تعلیمی ویڑن کے مطابق محکمہ تعلیم میں انقلابی اصلاحات اور سو فیصد شرح خواندگی کے حصول کیلئے ایمرجنسی انرولمنٹ مہم و دیگر اقدامات بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

ڈی سی اوڈاکٹر فرح مسعود نے کہا کہ سرکاری ملازمین بہبود فنڈ سے میٹرک کے امتحانات میں 90 فیصد سے زائد نمبر لیکر اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات میں تعریفی سرٹیفکیٹس اور چیک تقسیم کرتے ہوئے کیا۔کل 51 طلبا و طالبات میں فی کس 50 ہزار روپے مالیت کے چیک اور سرٹیفکیٹس کئے گے جس پرطلباء نے اظہار مسرت کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے تعلیم دوست اقدامات کو بیحد سراہا انہو ں نے مزید کہا کہ یہ اعزاز فضیلت آپ کی تعلیمی صلاحیتوں اور شبانہ روز محنتوں کا ثمر ہے جو اس بات کا متقاضی ہے کہ آئندہ بھی اسی محنت و جذبہ کے ساتھ اعلیٰ تعلیم یا فتہ شہری بن کر ملک و قوم کی سچے جذبوں کے ساتھ خدمت کریں گے تاکہ ترقی یافتہ اور روشن پاکستان کا خواب جلد شرمندہ تعبیر ہو سکے اس موقع پر ڈی او (کوارڈینیشن) رائے ظفر عباس بھٹی،ڈی ایم او آصف علی ڈوگر،اے ڈی سی ملک خادم حسین جیلانی،اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ بابر رحمن وڑائچ ،ای ڈی او(ایجوکیشن)چوہدری محمد منشا میو،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز میاں ارشد اقبال سمیت طلباء اور والدین کی ایک کثیر تعداد موجود تھی۔