طلبہ و طالبات صفائی مہم میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ وسیم اختر

Clean Karachi Walk

Clean Karachi Walk

کراچی (پ۔ر) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ تحریک پاکستان سے لے کر تشکیل پاکستان تک تعلیمی اداروں نے انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے اور تعلیمی ادارے جس تحریک کا حصہ بن جا ئیں وہ نا کام نہیں ہوتی بلکہ منزل مقصو د پر پہنچ کر ہی ختم ہو تی ہے۔

ہمیں قوی امید ہے کہ ہماری 100روزہ صفائی مہم کی تحریک یقینی طور پر کامیابی سے ہمکنار ہو گی کیونکہ اب اس تحریک میں تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور طلبہ و طالبات بھی شامل ہو گئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایم سی سینٹرل اور آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن سندھ کے زیرِ اہتمام صفائی مہم کے سلسلے میں تعلیمی اداروں کے ہزاروں طلبہ و طالبا ت پر مشتمل ریلی سے طاہرولاز چورنگی پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر میئر کراچی نے چیئر مین آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن سندھ سید خالد شاہ اور انکے احبا ب کاشکریہ اداکیا کہ جنہوں نے ڈی ایم سی سینٹرل کے چیئر مین ریحا ن ہاشمی کے ساتھ مل کر اس مہم کو آگے بڑھا نے میں اہم کرداراداکیا۔ جس سے ثابت ہوتاہے کہ وسائل کتنے ہی کم کیوں نہ ہوں ہماراجذبہئ خدمت لامحدود ہے۔

انہوں نے کہا کہ واک میں موجود شرکاء کی تعداد دیکھ کر اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ضلع وسطی کے عوام اور طلباء و طالبات 100 روزہ مہم میں ہمارے ساتھ ہیں۔اس موقع پر چیئر مین ڈی ایم سی سینٹرل ریحا ن ہاشمی، وائس چیئر مین سید شاکر علی، ایم این اے عبدالوسیم، ایم پی اے جمال احمد،عظیم فاروقی،حاجی انور رضا، منتخب بلدیاتی نمائندے، چیئر مین آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن سندھ سید خالد شاہ، بریلنٹ گروپ کے CEO طا ر ق شاہ، ہیپی پیلس گروپ کے سربراہ آصف خان، وائس چیئر مین اپسما ء عتیق شمسی، وائس چیئر مین اپسما ء کراچی ڈویژن فرقان بلال، اساتذہ اور بچوں کی بڑی تعداد واک میں شامل تھی۔

جاری کردہ: عالمگیر سیفی
انفارمیشن آفیسر(بلدیہ وسطی)
0314-3699690