پاسبان ملت طلبہ کنونشن پاکستانی طلبہ کی جانب سے فلسطینی طلبہ کے لئے اظہارِ یکجہتی ہے۔ انوار احمد زئی

Karachi

Karachi

کراچی: انجمن طلبہ اسلام کے سابق مرکزی صدر، سابق ممبر قومی اسمبلی عثمان خان نوری نے کہا ہے کہ آل کراچی مقابلہ جات برائے طلبہ و طالبات اپنی طرز کا مختلف پروگرام ہے، طلبہ کے لئے اس مقابلے میں سیکھنے کو بہت سا مواد موجود ہے، پاسبان ملت طلبہ کنونشن پوری دنیا میں مسلم طلبہ کی اتحاد و اتفاق اور ملی یکجہتی کی نشانی ہے، ہمیں فخر ہے کہ ہمارے طلبہ آگے آئے ہیں اور انہوں نے ملت اسلامیہ کی تکلیف کو محسوس کیا ہے، آج کی شب انجمن طلبہ اسلام کی تشکیل بھی عمل میں آئی تھی اور آج کے دن اس پروگرام مے تاریخ کے اوراق میں انجمن طلبہ اسلام کو اور بھی زیادہ واضح کر دیا ہے۔

انٹر بورڈ کراچی کے چئیرمین پروفیسر انوار احمد زئی نے کہا کہ آل کراچی مقابلہ جات جس میں حسن قرات، حسن نعت، فن خطابت، پوسٹر میکنگ، مضمون نویسی، اور ملی نغمہ کے مقابلے کرائے گئے، جو کہ اس سے پہلے کراچی میں ایک ساتھ اتنے بڑے لیول پر نہیں ہوئے، ہمیشہ ایک سے دو شعبہ جات میں مقابلے ہوتے ہیں، مگر انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن نے ایک تاریخ رقم کی ہے ، میں تمام طلبو کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔پاسبان ملت طلبہ کنونشن سے خصوصی خطاب انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی صدر حافظ احسان الحق نورانی نے کیا، اانہوںنے کہا کہ کراچی سے کشمیر تک انجمن طلبہ اسلام کا ہر طالبعلم فلسطین اور کشمیر کی آزادی کے لئے اپنی آواز بلند کر رہا ہے، ہمیں عالمگیر انقلاب مظام مصطفیۖ کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھنی ہے، پاکستان کو نام نہاد کینیڈین انقلاب کی ضرورت نہیں ہے، ہمیں دھرنے اور احتجاج برائے احتجاج والا مستقبل نہیں چاہیے ہے، میں تمام طلبہ سے یہ درخواست کرتا ہوں کہ وہ مکمل یکسوئی کے ساتھ صرف اور صرف نظام مصطفیۖ کے نفاذ اور مقام مصطفی ۖ کے تحفظ کے لئے تیا ر ہونا ہے، ناظم کنونشن کی جانب سے خطبہ کنونشن بھی دیا گیا، ناظم کراچی نبیل مصطفائی نے تشکیل انجمن کے حوالے سے انجمن کی تاریخ پر روشنی ڈالی، ناظم کراچی زبیر ہزاروی نے کراچی ڈویژن کی ٹیم کو اسٹیج پر بلا کر انہیں خصوصی ایوارڈ دیئے، انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی سینئر نائب صدر شاہد شکور اور مرکزی سیکرٹری جنرل ندیم قریشی نے مرکزی صدر حافظ احسان الحق کو کراچی ڈویژن کی جانب سے بنائی گئی خصوصی شیلڈ دی۔

اجنرل سیکرٹری کراچی سیف الاسلام نے مقابلے میں اول اور دوئم آنے والے تمام طلبہ کو شیلڈ دیں، اس کنونشن کی نظامت ملیر ٹائون کے ناظم فراز رضا اور زوار صدیقی نے کی، آل کراچی مقابلہ جا ت میں جامعہ کراچی، جامعہ اردو، جامعہ اقرا، جامعہ انڈس، جامعہ این ای ڈی، نیوی کالج، ڈائو یونیورسٹی، پاک گرامر اسکول، ملیر گونمنٹ اسکول، جوہر کالج، جامعہ انوارالقران، جامعہ غوثیہ، اور دیگر تعلیمی اداروں نے اس مقابلہ میں حصہ لیا، انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کی جانب سے 150 سرٹیفیکٹ اور 150 اسناد دی گئیں، تمام مہمان گرامی کو خصوصی اسناد دی گئیں، انجمن طلبہ اسلام کی جانب سے تشکیل انجمن ، فلسطین کے حق میں قرارداد، اور کنونشن کے حوالے سے خطاب کئے گئے۔