میکسیکو سٹی (جیوڈیسک) میکسیکو کی ریاست گوئیریرو کے گورنر نے تقریباً ایک ماہ گزرنے کے بعد بھی 43 طلبا کی گمشدگی کا معاملہ حل نہ ہونے پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
ان گمشدگیوں کے معاملے کو ملک میں بعض سیاستدانوں، پولیس اور منشیات کے سمگلروں سے جوڑا جا رہا ہے۔
گورنر اینجل اگوئری ریویرو نے سماجی رابطے پر ایک پیغام میں کہا کہ وہ اس بارے میں پر اعتماد ہیں کہ انھوں نے مستعفی ہونے کا “ایک ذمہ دارانہ فیصلہ کیا۔
انھوں کا کہنا تھا کہ مقامی پارلیمنٹ ان کی جگہ کسی اور کا انتخاب کرے گی۔ میکسیکو کے مختلف علاقوں میں مظاہرے بھی ہورہے ہیں جن میں حکومت سے ان گمشدگیوں پر جواب طلب کیا جا رہا ہے۔