طلبا کو منشیات سپلائی کرنے والے 4 ملزمان گرفتار

Drugs

Drugs

راولپنڈی (جیوڈیسک) اینٹی نارکوٹکس فورس نے تعلیمی اداروں میں طلبہ و طالبات کو منشیات سپلائی کرنے والے گروہ کے ایک خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار کر کے 4 کلو چرس اور 1.5 کلو ہیروئن برآمد کر لی جبکہ علاقائی سطح پر بڑے آپریشن کی تیاری مقامی پولیس کے عدم تعاون کے باعث التوا کا شکار ہو گئی۔

اے این ایف کی ٹیم نے تعلیمی اداروں میں منشیات کی سپلائی میں ملوث افراد کے خلاف مزید کارروائی کے دوران لالکڑتی سے ایک خاتون سمیت دو ملزمان شہزاد اقبال عرف شادا اور حنا اقبال کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسری کارروائی میں غوری ٹائون فیز۔ 1 سے محمد ارشد کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے 400 گرام ہیروئن برآمد کر لی اور تیسری کارروائی میں امین آباد ضلع اٹک سے محمد افسر کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے 2 کلو چرس برآمد کر لی، تمام مقدمات اے این ایف پولیس سٹیشنز میں درج کر لئے گئے۔