اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس وسیلہ تعلیم کے تحت طالبات کیلیے 3000 روپے بطور احساس پرائمری اسکول گریجویشن بونس کا اعلان کر دیا۔
چکوال کی تحصیل تلہ گنگ کے دورہ کے موقع پر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ طالبات کیلیے 3 ہزار روپے بطور احساس پرائمری اسکول گریجویشن بونس کی اصل وجہ تعلیم میں صنفی امتیاز کو ختم کرنا ہے۔ یہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ گریجویشن بونس حاصل کرنے کے بعد ہر بچی ثانوی تعلیم کے لیے پروگرام میں داخلہ لے گی۔
ڈاکٹر ثانیہ نے بچوں کی ماؤں کو دیے جانے والے احساس تعلیم وظائف کی سہ ماہی ادائیگیاں وصول کرنے کا بھی مشاہدہ کیا۔ 70 فیصد اسکول حاضری کی بنیاد پر بچیوں کو 2000 روپے اور بچوں کو 1500 روپے فی سہ ماہی وظیفہ دیا جاتا ہے۔