مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) طلبا گورنمنٹ ہائی سکول کھارا کی عمارت خطرناک قرار دے دی گئی عمارت میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور، والدین کسی بھی بڑے حادثہ کے خدشہ کی وجہ سے تشویش میں مبتلا، اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے نواحی گائوں کھارا میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کی عمارت خطر ناک ترین قرار دے دی گئی، موسم کی تبدیلی و جگہ نہ ہونے کی وجہ سے بچے خطر ناک قرار دی گئی عمارت میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبورہیں، جس کے کسی بھی وقت کسی بڑے حادثہ کا سبب بن سکتی ہے۔ جس کی وجہ سے والدین میں انتہائی تشویش پائی جاتی ہے،جب خطر ناک قرار دی گئی عمارت کے بارے میں سنیئر ہیڈ ماسٹر محمد ارشد ندیم خاں سے پوچھ گیا تو انہوں نے کہا کہ ہم عمارت کی موجودہ صورت حال کے بارے میں ڈی سی او قصور و ای ڈی او ایجوکیشن کو لیٹر لکھے چکے ہیں، اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے وزیر اعلی پنجاب، ڈی سی او قصور، ایم پی اے مسلم لیگ ن محمد یعقوب ندیم سیٹھی و ای ڈی او ایجوکیشن قصور سے فوری نوٹس لیتے ہوئے خطر ناک قرار دی گئی عمارت کو فوری مسمار کرتے ہوئے نئی عمارت کی تعمیر شروع کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)جوڑی سکیم کے تحت الاٹ شدہ زمین کی گرداوری ہمارے نام کی جائے، الاٹ ہونے سے لیکر آج تک ہمارا قبضہ ، فصل ہماری کاشت ہو رہی ہے،محکمہ مال گرداوری کرنے سے انکاری، وزیر اعلی پنجاب نوٹس لیں، تفصیلات کے مطابق دین محمد و عبدالستار نے کہا کہ ہمارے والد شتاب خاں و مہتاب خاں ولد منگلی خاںجوڑی داران تھے، جن کو 1952میں الاٹ ہوئی ، بحکم DRCرائے خورد میں 100کنال 10مرلے الاٹ ہوئی تھی،جس کی تصدیق اس وقت کے ممبران باڈر کمیٹی نے بھی کی تھی، اس وقت سے لیکر آج تک ہمارا ہی قبضہ ہے اور ہر سال ہم ہی فصل کاشت کرتے ہیں، فصل کا مالیہ، آبیعانہ ، معاملہ، چوکیدارا ہم ہی دیہہ نمبردار کو ادا کر رہے ہیں، جبکہ محکمہ مال گزشتہ دو سال سے ایک جعل ساز و فراڈیہ نبیل حسن نامی شخص کے نام گرداوری کر رہا ہے، ہم وزیراعلی پنجاب و ڈی سی او قصور ، ایڈیشنل کمشنر لاہور( کیمپ قصور) سے اپیل کرتے ہیں کہ محکمہ مال کو حقائق کے مطابق گرداوری کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ 0300-0334-7575126