طلبہ نظریہ پاکستان کے مطابق نصاب تعلیم دیا جائے : زبیر حفیظ

لاہور: اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل زبیر حفیط نے کہاکہ غیر ملکی این جی اوز کے ایجنڈے پر چلتے ہوئے نصاب میں تبدیلیاں کی جا رہی ہیں صرف مطالعہ پاکستان ، اردو، انگریزی اور اسلامیات کے مضامین میں تبدیلیاں کی جارہی ہیں جس کا مقصد نظریہ پاکستان اور تصور اسلام کو طلبہ کے اذہان سے نکالا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چارسدہ میں طلبہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ کو نظریہ پاکستان اور اسلامی اصولوں کے مطابق نصاب تعلیم دیا جائے، ملک میں اس وقت ملی یک جہتی اور ہم آہنگی کی ضرورت ہے قوم کو تقسیم در تقسیم کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں ، طلبہ کو آگے بڑھ کر ان سازشوں کو ناکام بنانا ہو گا اور قوم کے خلاف سازشیں کرنے والے عناصر کو بے نقاب کرنا ہو گا، سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ہر بدلتے لمحے نئی نئی ایجادات سامنے آرہی ہیں لیکن ہمارا نصاب ابھی تک غبارے کی سائنس سے ہی نہیں نکل سکا، ترقی یافتہ قوموں کا مقابلہ کرنے کے لئے سائنس اورٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھنا ہوگا۔