اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے زیراہتمام تین روزہ امید فیملی فیسٹیول کا آغاز

Lahore

Lahore

لاہور : اسلامی جمعیت طلبہ لاہور اپنی سنہری روایات کو برقرار رکھتے ہوئے تین روزہ امید فیملی فیسٹیول کا انعقاد کروا رہی ہے۔ امید فیسٹول کے پہلے روز کا افتتاح معروف سیاستدان حافظ سلمان بٹ، ممبر پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر،معروف ادیب طارق اسماعیل ساگر،معروف دانشور سجاد میر ، سیکرٹری جنرل ا سلامی جمعیت طلبہ پاکستان مدثراحمد شاہ اور ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور سید مستقیم معین کریں گے۔

جس میں امید فیسٹیول کے مقابلہ جات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے ۔ترجمان اسلامی جمعیت طلبہ لاہور اسامہ اسد کی جانب سے جاری بیان مین کہا گیا ہے کہ امید فیسٹیول میں فہم سیرت نمائش کے علاوہ کمپیوٹر ایگزیبیشن ، کتاب میلہ جس میں طلبہ کے لئے خصوصی طور پر 50%ڈسکائونٹ دی جائے گی۔

طلبہ کی خصوصی دلچسپی کے لئے نیلام گھر جس میں لیپ ٹاپ ،ٹیبلیٹس ،موٹرسائیکل کے علاوہ اور بہت سارے انعامات ہوں گے ۔طالبات اور خواتین کے لئے خصوصی سٹالز ،بچوں کے لئے خصوصی سٹالز اور گیمنگ زون ،لاہور کی مختلف یونیورسٹیز کے سٹالزکے ساتھ ساتھ کھانے پینے کے مختلف سٹالز لگائے جائیں گے۔امید فیسٹیو ل میں طلبہ وطالبات کی بڑی تعداد کے علاوہ سول سوسائٹی اور فیملیز کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

دریں اثناناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ناصرباغ کا دورہ کیا اورامید فیسٹیول کے انتظامات کا جائزہ لیا۔