انجمن طلبہ اسلام طلبہ و طالبات کے لئے علم و دانش کی اقامت گاہ ہے، علامہ نثار علی

Anjuman Talaba e Islam

Anjuman Talaba e Islam

کراچی: انجمن طلبہ اسلام ملیر ٹائون کے زیر اہتمام سالانہ جلسہ میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ نثار علی اجاگر نے کہا کہ میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے منانے پر امن اور عشق و مستی سے سرشار لوگ ہوتے ہیں، نہ یہ لوگ کسی معاشرتی برائی، نہ کسی ظلم، اور نہ کسی جرم میں ملوث ہوتے ہیں۔

بلکہ یہ میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو منانے والے اولیاء اللہ سے محبت کرنے والے اور مسلمانوں میں جذنہ ایثار کو کی تعلیم عام کرنے والے ہوتے ہیں، انہوں نے کہا اس وقت دنیا بھرمیں جو کچھ مسلمانوں پر ظلم ڈھائے جا رہے ہیں وہ اس لئے کہ مسلمان اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دور ہوگیا ہے، اور قرآن کریم کی تعلیمات کو یکسر بھلا چکا ہے، سالانہ جلسہ میلاد کی تقریب میں طلبہ کے حوالے سے علامہ نثار علی اجاگر نے کہا کہ انجمن طلبہ اسلام طلبہ و طالبات کے لئے علم و دانش کی اقامت گاہ ہے، انجمن کے زیر سایہ تربیت حاصل کرنے والے طلبہ آج ملک کے تعلیمی، سماجی اور سیاسی ماحول میں مختلف اہم ذمہ داریاں ادا کررہے ہیں، انجمن طلبہ اسلام ضلع ملیر کے جنر ل سیکرٹری اسامہ مصطفی اعظمی نے کہا ہے کہ انجمن طلبہ اسلام کا پیغام ایک آفاقی پیغام ہے۔

ہماری دعوت نوجوان طلبہ کے دلوں صحیح اسلامی روح بیدار کرنا ہے جو کہ عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شمع کو فروزاں کئے بغیر نا ممکن ہے، انجمن طلبہ اسلام ملیر اے ون ایریا کے کو آڈینٹر عدیل خان اور میزبان محفل محمد علی نے اختتامی کلمات ادا کرتے ہوئے شرکاء و مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔دیگر مہمانوں میں ملیر ٹائون کے ناظم احمد رضا نورانی، معاذ مصطفی اعظمی، سید شہیر، وقاص صدیقی، سید صہیب، عبدالرحمن، حسان ناصر، عبدالمجیب، عدیل خان، بلال خان شامل تھے۔