کراچی: طلبہ ملک کی تعمیر و تر قی میں کلیدی کر دار ادا کریں،نوجوان نسل کو فحاشی ، عر یانی اور دہشتگردی سے بچا کر تعلیم کی طرف لائیں۔
ان خیالات کا اظہار مسلم اسٹوڈنٹس آرگنا ئزیشن کے نا ظم صدیق شیرازی، ناظم اطلا عات عنا یت اللہ فاروقی نے ڈویژنل ذمہ دران سے اجلاس میں کیا۔
جبکہ MSO سینٹرل زون کے ناظم سلمان صدیقی اور ناظم عمومی انس عثمانی نے یونٹ سعید بن زیدکی تربیتی نشست برائے کارکنان میں کہا کہ MSO نے ہر دور میں اپنے کا رکنان کی صلا حیتوں کو قوم و ملت کے لیے قربان کیا ہے۔
نوجوان نسل میں شعور بیداری پیدا کی اور انھیںایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کیاجو حقیقی معنوں میں قر آن و سنت کی روشنی میںاور ملکی قوانین میںرہ کرطلبہ کی ایک نظریاتی کھیپ جو ملک و قوم کا مسیحا بن سکیں تیار کرنے میں مصروف عمل ہے۔