طلبا پاکستان کا مستقبل ہیں اور اساتذہ کا بچوں کی تعلیم و تربیت میں اہم کردار ہوتا ہے، مبشر اقبال

Lahore

Lahore

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے قومی رہنما، کوارڈئینیٹر وزیر اعلیٰ پنجاب رانا مبشر اقبال، ارشد رضا ایڈوکیٹ, ذولفقار اقبال قریشی نے گورنمنٹ کالج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء پاکستان کامستقبل ہیں اور اساتذہ کا بچوں کی تعلیم و تربیت میں اہم کردار ہوتا ہے۔ ان بچوں میں سے مستقبل میں کئی نامور شخصیات ابھر کر سامنے آئیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے حصے کا دیا جلانا ہو گااور اپنے بچوں کے مستقبل کو روشن، سنوارنے اور محفوظ بنانے کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا۔ ملک میں کروڑوں بچے تعلیم کے زیور سے محروم ہیں جس سے ملک میں جہالت کے اندھیرے دکھا ئی دے رہے ہیںاور ان اندھیروں کو مٹانے کے لیے ہمیں شب و روز محنت اور لگن سے کام کرنا ہو گا۔

ارشد رضا ایڈوکیٹ نے کہاکہ کاہنہ کی عوام کیلئے کڑورں کا فنڈ جاری کرنے پر میاں شہباز شریف،مسزرانا مبشر اقبال کے بے حد مشکور ہیں،انہوں نے مزید کہا کہحکومت پنجاب کی طرف سے اردو زبان کو دفتری زبان کے طور پر رائج کرنے کے نوٹیفکیشن کا خیر مقدم کرتے ہے کہ حکومت پنجاب کا یہ اقدام لائق تحیسن ہے۔انہوں نے کہا کہ عرصہ دراز سے اس بات کا مطالبہ کیا جا رہا تھا کہ قومی زبان کو ہی دفتری زبان کا درجہ دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے ممالک اپنی قومی زبان کو ہی دفتری زبان کے طور پر استعمال کرتے ہیں اور قوموں کو اپنا تشخص برقرار رکھنے کے لئے یہ اقدام نہایت ضروری بھی ہے۔محکمہ تعلیم میں اردو زبان کو رائج کرنے کے احکامات صادر فرما کر محب وطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دیا ہے۔

رانا مبشر نے مزید کہا کہ کرپشن میں کمی اور شفافیت موجودہ حکومت کا ہی کارنامہ ہے، لیگی قیادت پر کرپشن کے الزامات لگانے والوں کو آئینہ نظر آجانا چاہیے، اس بات کو غیر بھی تسلیم کررہے ہیں،لیکن اپنے غیروں کے ایجنڈے پر ملک میں انتشار کی سیاست کررہے ہیںاب وقت آگیا ہے کہ ہمیں تمام اختلافات بالاء طاق رکھتے ہوئے وطن عزیز کی خوشحالی اور استحکام کے لئے کام کرنا ہوگا،پاکستان کو عظیم فلاحی ریاست بنائیں گے،حکومت عوام کوصحت اور تعلیم کی مفت سہولتوں کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے کل کے پاکستان سے آج کا پاکستان بہتر ہے۔

sajjadalishakir@gmail.com
03226390480